المیادین نے خبر دی ہے کہ بہت سے برطانوی شہریوں نے آج بارکلیز بینک کی اسرائیل کی حمایت کے خلاف غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کرتے ہوئے اس بینک میں اپنے اکاؤنٹس بند کردئیے۔
برطانوی شہریوں کی ایک بڑی تعداد آج لندن میں بارکلیز بینک کے سامنے جمع ہوئی اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے لیے اسرائیلی بینک کی حمایت کی مذمت کی۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز انگلینڈ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 40 سے زائد مظاہرے اور اجتماعات منعقد ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق برطانوی عوام کی بڑی تعداد نے بارکلیز بینک کی طرف سے اسرائیل کی حمایت کے خلاف احتجاجاً اس بینک کی شاخوں میں اپنے کھاتے بند کردئیے۔
بارکلیز بینک پر الزام ہے کہ اس نے ایسی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی جو اسرائیل کو ہتھیار اور فوجی ٹیکنالوجی فراہم کرتی ہیں۔
مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "آپ کا منافع فلسطینیوں کے خون میں ملا ہوا ہے" اور "نسل پرستی نہیں" جیسے نعرے درج تھے۔
برطانوی مظاہرین نے بینک پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل کی نسل پرست حکومت کو ہتھیار اور فوجی ٹیکنالوجی فروخت کرنے والی کمپنیوں کو اربوں پاؤنڈز کی سرمایہ کاری یا قرضہ دے رہا ہے۔