واٹس ایپ میں گفتگو کو خفیہ رکھنے کا ایک اور آپشن پیش
واٹس ایپ نے گفتگو کو خفیہ رکھنے کا ایک اور آپشن پیش کیا ہے جسے آٹو ڈیلیٹ کا نام دیا گیا ہے،سان فرانسسکو
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی ہمیشہ سے اولین ترجیح ہی رابطوں اور گفتگو کو محفوظ تر بنانا ہے واٹس ایپ سوشل میڈیا کی وہ ایپلی کیشن ہے جو اپنی ایپ میں صارفین کی ضروریات اور پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلسل تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔
تاہم اب بھی واٹس ایپ نے آٹو ڈیلیٹ کا فیچر اس لیے پیش کیا ہے تاکہ صارف اپنی چیٹ کو محفوظ سمجھے اور گفتگو کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس آپشن کی بدولت آپ 24 گھنٹے، سات روز یا 90 دن کے آپشن رکھ سکتے ہیں اور پیغام اس مدت کے بعد خودبخود ڈیلیٹ ہوجائے گا –
واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ اب ’صارف تمام نئی گفتگو کے لیے نیا آپشن استعمال کرسکتے ہیں اسے سرگرم کرنے پر اپنی مقررہ مدت میں پیغامات یا اس کے طویل سلسلے (تھریڈ) ازخود مٹ جاتے ہیں۔