فلسطین کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں کفر العقب بستی پر قابض فوج کے حملے میں ایک فلسطینی بچہ آنسو گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے شہید ہوگیا۔
دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے وسط میں واقع بیرہ کے شمال میں آج کی جھڑپوں میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کر دیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شفاعت کیمپ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔