القسام بریگیڈز نے اسرائیلی خاتون قیدیوں میں ایک کا خط شائع کیا ہے جس میں اس تحریک کے ان مجاہدین اور کمانڈروں کو مخاطب کیا گیا ہے جو قید کے دوران اس اسرائیلی اسیر کے ساتھ تھے۔
گزشتہ ہفتوں میں میرا ساتھ دینے والے جرنیلوں کے نام
ایسا لگتا ہے کہ ہم کل (رہائی کے بعد) الگ ہو جائیں گے، لیکن میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ نے میری بیٹی ایمیلیا کے ساتھ جو انسانیت کا مظاہرہ کیا۔
میری بیٹی خود کو غزہ کی ملکہ سمجھتی تھی۔ آپ اس کے لیے والدین کی طرح تھے اور جب چاہا اسے اپنے کمرے میں بلایا۔
اس کے ساتھ اتنے صبر سے برتاؤ کرنے اور مٹھائیوں، پھلوں اور ہر ممکن چیز سے اس کی خاطر داری کرنے کا شکریہ۔ ان دنوں میں ہم کسی ایسے شخص سے نہیں ملے جس نے ہم قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک اور ہمدردی کا مظاہرہ نہ کیا ہو۔
القسام بریگیڈ - حماس کی عسکری شاخ - نے کل شام اعلان کیا کہ اس نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے دائرے کے اندر اور تیسرے مرحلے کے مطابق 13 اسرائیلی قیدیوں، تین تھائی قیدیوں اور ایک روسی قیدی کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا ہے۔
غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 7 بجے سے عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ یہ جنگ بندی 4 دن تک جاری رہی اور آج اس میں مزید دو دن کی توسیع کر دی گئی۔