اے آر وائی نیوز کے مطابق اے این ایف ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے جوہر چورنگی کے قریب ایک رکشے کی تلاشی لی اور چرس کے دو پیکٹ برآمد کر لیے۔ ٹیم نے رکشہ میں سفر کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
بعد ازاں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اے این ایف نے گلستان جوہر میں ایک ورکشاپ پر چھاپہ مار کر دو گاڑیوں میں چھپائی گئی چرس کے 47 پیکٹ برآمد کر لیے۔ ٹیم نے صفورا گوٹھ میں سعید خان نامی ملزم کے گھر پر بھی چھاپہ مار کر چرس کے مزید 30 پیکٹ برآمد کر لیے۔
اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں سچل پولیس نے ایک گاڑی میں چھپائی گئی چھ من چرس برآمد کی تھی۔
ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی کے مطابق گاڑی کوئٹہ کے علاقے پشین سے کراچی جارہی تھی۔ تھانہ سچل کی حدود میں خفیہ اطلاع پر گاڑی کو روک کر تلاشی کے دوران چھ من چرس برآمد کر لی گئی۔
گاڑی میں موجود 248 پیکٹوں میں 280 کلو گرام چرس چھپائی گئی تھی، ایس ایس پی نے کہا تھا کہ چرس چھپانے کے بعد گاڑی کو دوبارہ اسمبل کیا گیا تاکہ کوئی اسے پکڑ نہ سکے۔