امریکی محکمہ دفاع کی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ یمن کی انصار اللہ فورسز نے یمن کے قریب ایک MQ-9 ریپر ڈرون کو مار گرایا ہے۔
پینٹاگون کی ترجمان "سبرینا سنگھ" نے کہا کہ اس ڈرون کو ممکنہ طور پر طیارہ شکن میزائل سے مار گرایا گیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کی سبرینا سنگھ ابھی تک ڈرون کی بازیابی کے ممکنہ آپشنز پر غور کر رہی ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کل اعلان کیا ہے کہ ملکی افواج نے یمن کی سرزمین میں دشمنی کی کارروائی کرتے ہوئے ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون اسرائیلی حکومت کے لیے جاسوسی کر رہا تھا۔
یحیی سریع نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی افواج دشمنانہ اہداف سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے سے دریغ نہیں کریں گی اور فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گی۔
اپنے بیان کے ایک اور حصے میں، سبرینا سنگھ نے کہا کہ امریکہ نے یمن کے خلاف 20 فروری تک 32 حملے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تازہ حملہ پیر کو ہوا۔