قبل ازیں بلومبرگ نیوز چینل نے اطلاع دی تھی کہ ترکی نے آج جمعرات کو اسرائیل کے ساتھ اپنے تمام تجارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ترکی نے اسرائیل کے ساتھ تجارت کے لیے تیسرے ممالک کی جانب سے ترکی کی بندرگاہوں کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
ایک الگ پیش رفت میں اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کیٹس نے کہا کہ انقرہ نے ترکی کی بندرگاہوں پر اسرائیلی سامان کی درآمد و برآمد بھی روک دی ہے۔
ترکی پر تجارتی معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے، کیٹس نے کہا کہ اس نے اسرائیل کی وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ تجارت کی جگہ "مقامی پیداوار اور دوسرے ممالک سے درآمدات" پر توجہ مرکوز کرے۔
ابھی تک اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے کہ کن بندرگاہوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اور آیا ترکی کی کارروائی میں بحیرہ روم کی بندرگاہ "سیہان" بھی شامل ہے یا نہیں۔
یہ بندرگاہ اس لیے اہم ہے کہ اسرائیل جمہوریہ آذربائیجان سے اس کے ذریعے تیل درآمد کرتا ہے۔
ایک سفارتی ذریعے نے المنیٹر کو بتایا کہ اسرائیل کی وزارت خارجہ اس وقت ترکی کی طرف سے برآمدات روکنے کے فیصلے کے معاشی نتائج کا مطالعہ کر رہی ہے۔
گزشتہ ماہ ترکی نے اسرائیل کے ساتھ 54 مصنوعات کی تجارت پر پابندیاں عائد کی تھیں۔