"پاور پلانٹس میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے اتوار کو اسرائیل بھر میں تقریباً 10,000 گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔"
اناطولیہ نیوز نیٹ ورک کی یہ رپورٹ اسرائیل کے مختلف شہروں میں بجلی کی بڑے پیمانے پر بندش کے بارے میں تھی۔
اسرائیل چینل 12 نے رپورٹ کیا کہ جن شہروں کو بجلی کی بڑے پیمانے پر بندش کا سامنا کرنا پڑا وہ ہیں: حائفہ، اشکلون، بنی براک اور فتح تکوہ۔
غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے جرائم کے تسلسل کے بعد اسلامی فورسز نے اسرائیلیوں کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ حملے کے لیے مقبوضہ علاقوں کے اندر مخصوص اہداف موجود ہیں جن میں توانائی کی ترسیل کا نیٹ ورک بھی شامل ہو سکتا ہے۔
جب کہ اسرائیل کے 12 چینل نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ کل بجلی بند ہونے کی وجہ سائبر حملے نہیں تھے بلکہ معتبر معلومات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ اسرائیل کے بجلی کے نیٹ ورک کی ہیکنگ بجلی کے وسیع پیمانے پر بندش کی وجہ تھی۔
اس اسرائیلی میڈیا نے بجلی کی بندش کے دورانیے کا ذکر کیے بغیر اعلان کیا کہ یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے اور متبادل یونٹس نے بجلی کی کمی کو پورا کر دیا ہے اور زیادہ تر گھروں کو منسلک کر دیا گیا ہے۔