برطانیہ میں میری ٹائم سیکورٹی کمپنی "امبری" نے ہفتے کی رات اعلان کیا کہ یمن کے ساحل کے قریب ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس جہاز کو یمن میں حدیدہ سے 61 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں نشانہ بنایا گیا۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں اضافے کے بعد یمن نے اس علاقے کے عوام اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
یمن میں کارروائیوں میں اضافے کے بعد امریکہ نے انگلینڈ اور کئی دیگر ممالک کے ساتھ مل کر یمن میں کارروائیوں کو روکنے کے لیے ایک بحری اتحاد تشکیل دیا ہے۔
امریکی اور برطانوی جنگجو کئی بار یمنی سرزمین پر حملے کر چکے ہیں۔
ان حملوں کے جواب میں ڈرون یونٹ اور یمنی بحریہ نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں امریکی فوجی جہازوں کو نشانہ بنایا۔