[media=https://cdn.gtn24.com/up/uploads/2001.mp4]
اسرائیلی پولیس نے نیتن یاہو حکومت کے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی کے معاہدے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں احتجاجی مظاہروں میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے۔
آج صبح سے ہی دسیوں ہزار افراد نے تل ابیب، حیفہ، قدس اور دیگر علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں احتجاج اور سڑکوں کو بلاک کر رکھا ہے۔
اسرائیلی حکومت کی پولیس نے پانی کی توپوں اور پیادہ اور گھڑ سوار دستوں کا استعمال کرتے ہوئے ان مظاہروں کو دبایا اور منتشر کیا۔