فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے کہا کہ اسرائیل حماس کو تباہ کرنے کے بہانے غزہ کے عوام کی جانوں کی قدر نہیں کرتا۔
المیادین ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا: اسرائیل نے حماس کو تباہ کرنے کے بہانے غزہ میں بیس ہزار سے زائد افراد کو قتل کیا ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں کی زندگیوں پر کیوں توجہ نہیں دیتا؟
اقوام متحدہ کے اس عہدے دار نے مزید فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کے اقدامات اور رویے کو بالخصوص غزہ میں صدی کی بربریت قرار دیا اور مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں مغرب خاموش ہے۔
فرانسسکا البانیز کے مطابق ادویات کی کمی غزہ میں بہت سے زخمی بچوں کے کٹنے کا سبب بنی ہے اور اسرائیل کافی ادویات اور بے ہوشی کے سامان کو غزہ میں داخل نہیں ہونے دیتا۔