ایرانی ذرائع کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران فورس نے پاکستان میں جیش الظلم دہشت گرد گروپ کے دو اہم ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا۔ ان ہیڈکوارٹرز کو راکٹوں اور ڈرونز سے تباہ کر دیا گیا۔
نشانہ بنایا گیا علاقہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوہ سبز نام کا علاقہ ہے جہاں جیش العدل گروپ کا سب سے بڑا ہیڈ کوارٹر واقع تھا۔
واضح رہے کہ 8 جولائی 2023 کی صبح، جیش العدل سے تعلق رکھنے والے چار افراد پر مشتمل دہشت گرد ٹیم نے عام آدمیوں کے بھیس میں، ایران کے شہر زاہدان کے پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے کے لیے اپنی کارروائی شروع کی تھی۔ سب سے پہلے، دہشت گرد دروازے پر دھماکہ خیز مواد پھینک کر پولیس اسٹیشن پر حملہ آور ہوئے۔ دہشت گردوں کے پاس دھماکہ خیز مواد اور بڑی تعداد میں دستی بموں سمیت پورا سامان تھا اور ان کی کارروائی کی نوعیت سے ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ پوری طرح سے تربیت یافتہ تھے۔
اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک سپاہی شہید ہوئے۔ اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور دو شہری زخمی بھی ہوئے۔ پولیس سٹیشن 16 پر حملہ کرنے والے چاروں دہشت گردوں کو پولیس فورسز نے ہلاک کر دیا۔