متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ عبداللّٰہ بن زاید النہیان نے یورپ میں بڑھتے ہوئے بنیاد پرست انتہاپسندوں اور دہشتگردوں کے متعلق 2017 میں ہی خبردار کر دیا تھا۔
ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یو اے ای کے وزیر خارجہ عربی میں گفتگو کرتے ہوئے انگریزی میں بات کرنے لگے۔
حاضرین میں سے کسی نے کہا کہ ان کے پاس خودکار ترجمے کی ڈیوائس موجود ہے۔
عبداللّٰہ بن زاید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے آپ کے پاس ترجمہ ہو رہا ہے لیکن میں پھر بھی انگریزی میں کہنا چاہتا ہوں تاکہ آپ کو ٹھیک سے سمجھ آسکے۔
اس کے بعد وہ گویا ہوئے کہ ایک دن آئے گا جب ہم یورپ سے شدید بنیادپرست انتہاپسندوں اور دہشتگردوں کو نکلتے ہوئے دیکھیں گے۔
یو اے ای کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسا اس لیے ہوگا کہ فیصلہ سازی کی صلاحیت کم ہوجائے گی۔