بریکینگ نیوز

زخمی اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 6000 سے تجاوز کر گئی

ایک اسرائیلی میڈیا نے 7 اکتوبر سے صیہونی حکومت کے زخمی فوجیوں کی تعداد میں 6000 سے زائد افراد کے اضافے کی خبر دی ہے اور موجودہ جنگ کے خاتمے کے بعد اس حکومت کے صحت کے شعبے سے متعلق تشویشناک چیلنجوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

11-01-2024, 23:38

ایرانی بحریہ نے امریکی آئل ٹینکر "سوئز راجن" کو قبضے میں لے لیا

رواں سال مئی میں سوئز راجن بحری جہاز کی ایرانی حدود کی خلاف ورزی اور امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل کی چوری کے بعد مذکورہ آئل ٹینکر نئے نام نکولس ایس ٹی کو آج صبح قبضے میں لے لیا گیا۔

11-01-2024, 20:18

اسرائیلی کمپنیوں پر تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ

اسرائیل کی سائبر سیکیورٹی ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران مقبوضہ فلسطین میں قائم کمپنیوں پر سب سے بڑا سائبر حملہ ہوا ہے۔

11-01-2024, 19:21

اگر کوئی ہماری کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالے، ہم اسے بھی منہ توڑ جواب دیں گے؛ یمن

یمنی انصاراللہ کے ترجمان نے بیان کیا کہ امریکی حکام کی دھمکیوں کے باوجود اسرائیلی جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس بات پر زور دیا کہ اگر کسی نے یمنی فوج کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالی تو اسے یمنیوں کے جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

11-01-2024, 10:25

تحریک حماس کو مکمل طور پر تباہ کرنا ناممکن ہے؛ امریکی وزیر خارجہ

اسرائیل کے چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل کی جنگی کابینہ کے وزراء سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ تحریک حماس کو مکمل طور پر تباہ کرنا ناممکن ہے۔

11-01-2024, 00:54