اسرائیلی فوج سے وابستہ ریڈیو اسٹیشن نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس پر فوج کے زمینی حملے کے آغاز کا اعلان کیا۔
گزشتہ جمعے سے خان یونس اسرائیل کے شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنا ہوا ہے اور اس سلسلے میں یونیسیف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی غزہ شدید ترین بمباری کی زد میں ہے اور اس کے نتیجے میں بچوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔
سعودی العربیہ نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں نے اس اتوار کو خان یونس میں زمینی حملے کرنے کے بعد اس شہر کے شمال میں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے خان یونس کے علاقوں میں کتابچے تقسیم کرکے اس شہر کو خطرناک جنگی علاقہ قرار دیا تھا اور اس علاقے کے مکینوں کو وہاں سے نکل جانے کا کہا تھا۔
غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے شمالی غزہ کے باشندوں سے کہا کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کی طرف نکل جائیں، جس کے بعد اس نے اس علاقے کے لوگوں پر کئی بار حملے کیے، خاص طور پر زخمیوں کو جنہیں مصر پہنچایا جا رہا تھا۔